4 اکتوبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹر ی جنرل عبد الخالق اسدی نے صوبائی آفس میں ایک ہنگامی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں ۔

ابنا: انہوں نے چیف جسٹس افتخار چوہدری سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ میں شیعان حیدر کرار کے قتل عام کو از خود نوٹس لیں۔اگر عدلیہ اور حکومت ہمارے مطالبات کو نظر انداز کر یں گے تو شیعان حیدر کرار راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کو نا اہل اور کرپٹ گردانتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کو فوری طور پرختم کر کے گورنر راج لگا یا جائے اورشر پسند وں کے خلاف موثر فوجی اپریشن کیا جائے تاکہ سوات اور بونینر کی طر ح کوئٹہ سے بھی شر پسندوں کا خاتمہ ہو ۔ اگر حکومت ان اقدامات پر عمل در آمد کرنے سے قاصر ہو ں تو ہمیں اپنا دفاع کی اجازت دی جائے تاکہ اس ظلم و بریت کا خاتمہ ہو ۔ اجلاس میںضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقبال کامرانی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عمران علی ، رائے ناصر علی ،سیداسد نقوی ،مظاہر شگری رانا ماجد اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔............/169